پائتھون جیسے خطرناک جانور سے کھیلنے والے تین کم سن بچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 14:50

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2016ء): عجیب و غریب اور مفرد جانور پالنے کے قصے تو آپ نے بہت سنے ہوں گےلیکن اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالنا کہاں کی سمجھداری ہے۔ ایرک نامی، سانپ پالنے کا شوقین ایک شخص اپنے تینوں بچوں کو 19 فٹ لمبے پائتھون کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بآسانی دے دیتا ہے باوجود اس کہ کہ اس کے تینوں بچے ایک ایک مرتبہ سانپ کے دانتوں کا شکار بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرک نے اپنے گھر میں مختلف ریپٹائلز جیسے کے سانپ اور چھپکلیاں پال رکھی ہیں ، ایرک نے اپنے تینوں بچوں کو 19 فٹ لمبے پالتو پائتھون کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔ ایرک نے بتایا کہ سب سے خطرناک طریقے سے ایک بیرڈڈ ڈریگن نے میری بیٹی کو کاٹا تھا۔ جبکہ میرے بیٹے کو قریباً دو سال کی عمر میں ایک بال پائتھون نے کاٹ ڈالا تھا۔ ایرک کا کہنا ہے کہ کچھ سانپ ایسے ہیں جن کے پاس جانے کی میرے بچوں کو ہرگز اجازت نہیں ہے۔ ایرک نے مزید کہا کہ سانپوں کے جسم کا درجہ حرارت میں انسانوں کی ہی طرح مختلف ہوتا ہے۔ بڑے ہونے کے سبب یہ نقصان بھی بڑا کر سکتے ہیں لیکن میں نے اپنے بچوں کو سانپوں کے پاس جانے اور ان کے ساتھ کھیلنے کی خصوصی تربیت دے رکھی ہے۔

ایرک لبلینک ، ریپٹائلز پالنے کا شوقین

Browse Latest Weird News in Urdu