میکڈونلڈ نے 3.51 ڈالر مالیت کی بوتل تقریباً 1 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 فروری 2016 23:01

میکڈونلڈ نے 3.51 ڈالر مالیت کی بوتل تقریباً 1 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دی

لندن۔ میکڈونلڈ کے برطانوی ونگ نے مشہور زمانہ Big Mac Sauce کی بوتل کو ای بے پر قریباً 1 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا ہے۔
میکڈونلڈنے کئی دہائیوں تک اپنی اس ساس کی ترکیب خفیہ رکھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کمپنی نےای بے کےبرطانوی ورژن پر اس ساس کی ایک بوتل کو 65900پاؤنڈ یا 95394 ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

لسٹنگ کےمطابق یہ بگ میک ساس کی واحد بوتل تھی، جسے برطانوی عوام کو فروخت کےلیے پیش کیا گیا۔25اونس کی اس بوتل کو فریج میں رکھ کر بھیجا جائے گا۔
میکڈونلڈ نے یہ بوتل فلاحی مقاصد کے لیے نیلامی میں رکھی تھی۔اس سے پہلے میکڈونلڈ نے اس بوتل کوآسٹریلیا میں 3.51 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu