سردی کی وجہ سے سردیوں کا فیسٹیول نہیں ہوسکتا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 فروری 2016 00:57

سردی کی وجہ سے سردیوں کا فیسٹیول نہیں ہوسکتا

نیویار ک ، سنٹرل پارک کی انتظامیہ نے سخت سرد موسم کو سالانہ سنٹرل پارک آئس فیسٹیول منسوخ کرنے کی وجہ بتایا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ کہ ویلنٹائن ویک اینڈ اینٹ کو سخت درجہ حرارت اور تیز ہواؤں کے باعث منسوخ کر دیا جائے گا۔
اس ایونٹ میں عام طور پر روشنیاں، موسیقی اور برف کے مجسمے ہوتے ہیں، جو مقامی فن کار بناتے ہیں۔فیسٹیول کی انتظامیہ میں شامل شنٹارو اوکاموٹو نے سنٹرل پارک کی انتظامیہ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات بہت زیادہ سخت موسم کے باوجود بھی منعقد کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں فیئربنکس، اوٹاوا، الاسکا اور کینیڈا میں منفی 20 اور منفی 30 ڈگری میں بھی ایسی تقریبات منعقد کی جا چکی ہیں۔
سنٹرل پارک کی انتظامیہ فیسٹول کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے، باوجود اس کےکہ محکمہ موسمیات نے اسی ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کی نوید سنائی ہے، سنٹرل پارک انتظامیہ نے فیسٹیول کو دوسری تاریخ میں منعقد کرانے سے انکار کر دیاہے۔
نیویارک شہر میں اس 14فروری کو 1916 کے بعد سب سے سرد ترین ویلنٹائن ڈے منایا گیا۔ سنٹرل پارک آئس فیسٹیول اس موسم میں منسوخ ہونے والی سردیوں کی دوسری تقریب ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu