والدین نے 3سالہ بچے کو ڈائن ہونے کے شبے میں مرنے کے لیے گلیوں میں چھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 فروری 2016 18:11

والدین نے 3سالہ بچے کو ڈائن ہونے کے شبے میں مرنے کے لیے گلیوں میں چھوڑ دیا

فیس بک پر گردش کرتی دلخراش تصویروں نے ہر صاحب دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تصویر میں ایک بچے کو دکھایا گیا ہے، جس کا نام بعد میں امید(ہوپ) گیا۔ تصویر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک کارکن اس بچے کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
یہ تصاویر افریقین چلڈرن ایڈ ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی بانی انجا رنگرین نے پوسٹ کی ہیں۔انجا نے لکھا کہ میں پچھلے 3سالوں سے نائجیریا میں ہوں۔

انجا نے بتایا کہ وہ ریسکو کے کئی آپریشنز کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

انجا کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ہزاروں بچوں کو دیکھ چکی ہیں، جن کے گھر والے ، ان کے ڈائن ہونے کے شبے میں انہیں گلیوں میں چھوڑ دیتے ہیں، ایسے بچوں کا گزارا راہگیروں کے پھینکی ہوئی خوراک پر ہوتا ہے۔انجا کا کہنا ہے کہ وہ اایسے بہت سے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ چکی ہے اور انہیں مرتا ہوا دیکھ چکی ہے۔انجا نے بتا یا کہ وہ اسی وجہ سے اپنا سب کچھ بیچ کر اس ملک میں منتقل ہوگئی ہے۔
انجا نے امید کے بارے میں لکھا کہ وہ ایک مضبوط بچہ ہے، اسے اپنے بیٹے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا میری زندگی کا ایک بہت بڑا تجربہ ہے۔انجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تجربے کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی تاہم اس کی تصاویر شیئر کرتی رہے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu