بوریت دور کرنے کا انوکھا طریقہ مگر انجام کچھ زیادہ اچھا نہیں۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 فروری 2016 02:41

بوریت دور کرنے کا انوکھا طریقہ مگر انجام  کچھ زیادہ اچھا نہیں۔۔۔

ریسکو 911 کو جان بچانے والی سروس سمجھا جاتا ہے مگر فلوریڈا کے ایک شخص نے اسے بوریت دور کرنے والی سروس سمجھ لیا۔
28سالہ مائیکل گلمین کو 911 سروس کے غلط استعمال پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ مائیکل نے ہر روز کم از کم 6بار 911 کو کال کی، ایک بار تو اس نے 5 گھنٹے میں 5بار کال کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مائیکل اپنی فون کالز میں ہٹلر اور یہودیوں کے موضوع ہی زیر بحث لایا۔

مائیکل ایک فون کال میں وائٹ ہاؤس میں بھی ایمرجنسی کی اطلاع دے دی۔
پولیس کے مطابق انہوں نے ایک افسر کو مائیکل کے گھر بھیجا تاکہ وہ اسے کال کرنے سے منع کر سکے، اس افسر نے جب مائیکل سے پوچھا کہ وہ کیوں کال کرتا ہے تو مائیکل نے بتایا کہ میں کافی بور ہوجاتا ہوں۔
مائیکل کو حراست میں لیے جانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu