بیوی سے بدلہ لینے کے لیے شوہر نے اے سی چرا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 فروری 2016 03:49

بیوی سے بدلہ لینے کے لیے شوہر نے اے سی چرا لیا

کویت کے ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی سے بدلہ لینے کے لیے بیوی کا ائیر کنڈیشنر ہی چرا لیا۔ کویتی بیوی نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف پولیس میں اے سی کی چوری کی رپورٹ درج کرا دی ہے۔ بیوی کی جانب سے شوہر کے خلاف اے سی چوری کی خبر شوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شوشل میڈیا صارفین نے جہاں شوہر کے چوری کرنے کو برا بھلا کہا وہیں قانونی کاروائی کرنے پر بیوی کی تعریف بھی کی۔
ایک کویتی عورت اس خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے سی کوئی اتنا زیادہ مہنگا تو نہیں ہوتا، جس کے لیے مقدمہ کر دیا جائے، بیوی کو چاہیے کہ دوسرا خرید لے۔
ایک اور خاتون نے اے سی چرانے کو شوہر کی گھٹیا ترین حرکت قرار دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu