ایسا شریف ڈاکو دیکھا نہ سنا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 فروری 2016 05:53

ایسا شریف ڈاکو دیکھا نہ سنا

بریڈنڈن، فلوریڈا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکو نے سٹور میں کسی کو بھی نہ پا کر ڈکیتی کی کوشش ترک کردی، ڈاکو صاحب نے خالی ہاتھ جانا گوارا کر لیا مگر چوری نہیں کی۔

(جاری ہے)


پولیس کو سٹور کے کلرک نے اطلاع دی کہ نقاب پہنے، نیلے ہڈ اور نیلی جنیز میں ملبوس ایک 6 فٹ لمبا شخص ہینڈ گن لیے سٹور میں داخل ہوا ہے، پولیس جب سٹور میں پہنچی تو کلر ک نے بتایا کہ ڈاکو جب سٹور میں داخل ہوا تو اس نے وہاں کسی کو نہ پایا، اس پر وہ چپ چاپ واپس چلا گیا۔ کلرک کے مطابق وہ ڈاکو جاتے ہوئے کچھ بھی اٹھا کر نہیں لے کر گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu