مصور ہاتھی، جو اپنی پورٹریٹ بنا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 فروری 2016 15:01

مصور ہاتھی، جو اپنی  پورٹریٹ بنا سکتا ہے

چھانگ مائی، تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کےا یک کیمپ کےہاتھی اپنی پورٹریٹ بھی بنا سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو میں سوڈا نام کے ایک ہاتھی کو مصوری کرتے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں سوڈا ایزل پر لگے کینوس پر اپنی ہی پورٹریٹ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)


مائٹائینگ ہاتھی کیمپ میں بہت سے ہاتھیوں کو مصوری کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ ہاتھیوں کیمپ میں آنے والوں کے سامنے مصوری کے جوہر دکھاتے ہیں۔یہ کیمپ 1989 میں ہاتھیوں کے لکڑی کی تجارت میں استعمال پر پابندی کے بعد 1996 میں بنایا گیا تھا۔
اس کیمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے خود کو ہاتھیوں اور مہاوتوں کی ثقافت کے تحفظ کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu