باپ بیٹے میں ایسی منفرد خاصیت جو21 لاکھ میں سے 1 میں ہوتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 فروری 2016 02:18

باپ بیٹے میں ایسی منفرد خاصیت جو21 لاکھ میں سے 1 میں ہوتی ہے

لامیسا، کیلیفورنیا میں رہنے والے فریڈ سیکوفی اور اس کے بیٹے ایرک میں وہ منفرد بات ہے جو ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق 21 لاکھ باپ بیٹوں میں سے ایک میں ہوسکتی ہے۔فریڈ اور اس کا بیٹا ایرک دونوں ہی 29فروری کو پیدا ہے۔ کیلنڈر کے حساب سے آج دونوں اپنی 15ویں اور پانچویں سالگرہ منا رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ اُن کی 60ویں اور 25سالگرہ ہے۔

(جاری ہے)


ایران کے رہنے والے فریڈ نے 1979 تک اس بات کو سنجیدہ ہی نہیں لیا کہ اس کی سالگرہ چار سال بعد آتی ہے۔

1979 میں جب وہ امریکا آیا تو امیگریشن حکام نے اس کی تاریخ پیدائش پر تبصرے کیے۔ جس سے اسے اپنی خصوصیت کا احساس ہوا، اس کے بعد ہی وہ اپنی سالگرہ باقاعدگی سے،یعنی ہر چار سال بعد منانے لگا۔ حیرت انگیز طور پر اس کا بیٹا ایرک بھی 29فروری کو پیدا ہوا۔ ایرک کی پیدائش پر اس کی ماں نے اسے فریڈ کی سالگرہ کا تحفہ قرار دیا، تاکہ وہ اس کے ساتھ سالگرہ منا سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu