منشیات فروشوں نے مگر مچھوں کو حیرت انگیز کام پر لگا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 مارچ 2016 04:11

منشیات فروشوں نے مگر مچھوں کو حیرت انگیز کام پر لگا دیا

ایمسٹرڈم۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے ایک مشتبہ گینگ کو گرفتار کیا ہے۔ ان لوگوں نے اپنی حرام کی کمائی پر پہرہ دینے کے لیے مگر مچھوں کے ایک بڑے جوڑے کی ڈیوٹی لگائی ہوئی تھی۔
پولیس نے 11افراد کو گرفتار کیا ہے،جن کی عمر 25 سے 55سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3لاکھ یورو اور پنجرے سے مگرمچھوں کا جوڑا بھی برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)


پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے لیے پیسے پر مگرمچھوں کو بیٹھانا کافی غیر معمولی ہے، منشیات فروشوں کا خیال تھا کہ اس طرح اُن کی رقم محفوظ رہے گی۔


پولیس نے جن مشتبہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اُن میں مگرمچھوں کا مالک بھی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ یہ منشیات فروش ہزاروں پتوں پر منشیات پہنچا چکے ہیں، ان منشیات فروشوں نے بیلجئم میں بھی منشیات فراہم کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مگر مچھوں کے مالک کے پاس ان کا لائسنس تھا، مگر مچھ ابھی تک پنجرے میں ہیں اور ان کے مالک کا دوست ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu