جاپانی موجد نے حیرت انگیز حفاظتی وگ تیار کر لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مارچ 2016 07:29

جاپانی موجد نے حیرت انگیز حفاظتی وگ تیار کر لی

ایک جاپانی موجد نے یوگ نام کی وگ ایجاد کی ہے، اُس کے مطابق اسے ڈونلڈٹرمپ کےلیے بنایا گیا ہے۔اس ٹوپی نما وگ کو سر پر گرمائش کے لیے یا پھر قاتلانہ حملے ، حملہ آور یا سیاسی مخالفین سے بچنے کےلیے پہنا جا سکتا ہے۔
یہ وگ اندر سے دھات کی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


اس حفاظتی وگ کو 87 سالہ یوشیرو ناکاماٹسو نے بنایا ہے، اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فلاپی ڈسک بھی اس نے ہی ایجاد کی تھی، تاہم آئی بی ایم کا بھی کچھ اسی طرح کا دعویٰ ہے۔ جاپانی موجد کا مزید دعویٰ ہے کہ وہ سی ڈی، ڈی وی ڈی، کاراؤکے مشین، پانی سے چلنے والا انجن، دنیا کا پتلا ترین ائیر کنڈیشنر اواسی طرح کی کئی چیزیں بنا چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu