ایسا عملی مذاق جیل بھی پہنچا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 مارچ 2016 00:39

ایسا عملی مذاق جیل بھی پہنچا سکتا ہے

ایک شرارتی نوجوان کو عملی مذاق کرنے پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس نے اپنی کولیگ کی ڈرنک کے سٹرا میں ایک انچ لمبی سوئی ڈال دی تھی، جس کے باعث وہ ہسپتال پہنچ گئی اور مرتے مرتے بچی۔
کولس ہل ، وارکس میں 19سالہ برانڈن واکر نے اپنی کولیگ کے ساتھ شرارت کرتے ہوئے ، اس کے سٹرا میں سوئی ڈال دی۔

(جاری ہے)

گلے میں سوئی جانے کے بعد خاتون کولیگ کو خون کی الٹیاں لگ گئی اور اسے ایمرجنسی میں ہسپتال لے جانا پڑا۔جہاں ایکسرے سے پتا چلا کہ اس کے گلے میں سوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے اس کے گلے سے سوئی نکال لی۔
واکر اس سے پہلے بھی اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو عملی مذاق کا نشانہ بنا چکا ہے۔18 ماہ کی سزا سننے کے بعد واکر کٹہرے میں ہی رو پڑا۔

Browse Latest Weird News in Urdu