ماربل سے بنی حیرت انگیز میوزک مشین

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 مارچ 2016 05:14

ماربل سے بنی حیرت انگیز  میوزک مشین

گوتھنبرگ، سوئیڈن کے ایک موسیقار نے ایسی مشین بنائی ہے جس میں 2000 ماربل اوپر سے نیچے جا کر موسیقی کی دھن بکھیرتے ہیں۔
33سالہ مارٹن مولن نے اس مشین کو بنانے میں 14 ماہ صرف کیےہیں۔

(جاری ہے)

اس مشین کو ہاتھ کے کرینک سے فعال کیا جاتا ہے، جس کے بعد ماربل اوپر سے نیچے وائبروفون، ڈرمز اور کیمبلز(جھانجھ، تھالی نما ساز) سے ٹکڑا کرموسیقی پیدا کرتے ہیں۔
اس میوزک مشین کا مظاہرہ مولن نے اپنے بینڈ ونٹرگیٹن کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر کیا۔مولن کا کہنا ہے کہ اس مشین کو بنانے کے لیے 2 ماہ کے وقت کا اندازہ لگایا گیا تھا مگر جیسے جیسے مشین بنتی گئی، مشکلات بڑھتی گئی اور کام 14 ماہ میں مکمل ہوا۔

Browse Latest Weird News in Urdu