15 سالہ محمد علی نے یوٹیوب کی مدد سے30 ہزار پاؤنڈ کما لیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مارچ 2016 00:49

15 سالہ محمد علی نے یوٹیوب کی مدد سے30 ہزار پاؤنڈ کما لیے

ایک نوجوان گیمر نے اپنے شوق کو کاروبار میں بدلا اور 12 سال کی عمر میں گیم بنا کر 30 ہزار پاؤنڈ کما لیے۔
15سالہ محمد علی کا تعلق ڈیوسبری، ویسٹ یارکشائر سے۔ اس نے ایک ویڈیو گیم بنائی ہے۔ وہ 5.99 پاؤنڈ ماہانہ پر گیم کھیلنے کی سہولت دیتا ہے۔اس نے ویب سائٹس بھی بنائی ہیں آج کل ایک فنانشل ایپلی کیشن بنانے میں مصروف ہے، جسے وہ اگست میں لانچ کرے گا۔


نوجوان کاروباری محمد علی ، جسے صرف علی کےنام سے بھی جانا جاتا ہے، اب تک ہزاروں پاؤنڈ کما چکا ہے۔ زیادہ تر رقم اس نے یونیورسٹی کی تعلیم کے اخراجات کے لیے بچا کر رکھ ہے، جب کہ وہ اپنے والدین کو بھی رقم دیتا رہتا ہے۔
علی کا کہناہےکہ جب میں نے رقم کمانا شروع کی تو سوچا کہ سب خرچ کر دوں گا۔ پھر میں نے سوچا کہ میں ساری کیوں خرچ کروں، کچھ اپنے مستقبل کے لیے بنک میں محفوظ کر لوں۔

(جاری ہے)


علی کی کمپیوٹر میں دلچسپی اس وقت بڑھی جب اس کے والدنثار، جو ٹیکسی ڈرائیور ہے، اوروالدہ ندا، جو خاتون خانہ ہے، نے اسے 6سال کی عمر میں کمپیوٹر لےکر دیا۔علی نے اپنا وقت ویڈیو گیمز کھیلنے میں گزارنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد اس نے اپنی گیم بنانے کا سوچا۔ اس نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر اورکتابیں پڑھ کر اپنی گیم بنانی شروع کر دی۔ علی نے 2012 میں پراجیکٹ 2006 کے نام سے ایک گیم بنائی۔


علی کا کہنا ہے کہ اسے گیم بنانے میں 6 یا 7 مہینے لگے۔ اس کی بنائی ہوئی گیم کھیلنے کےلیے صارفین ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔ علی کا بھائی 8 سالہ احمد اور بہن 11 سالہ ثنا اُس وقت حیران رہ گئے جب چند مہینوں میں ہی علی کی گیم کے صارفین کی تعداد 3000 سے زیادہ ہوگئی۔
علی نے بتایا کہ پہلے میرے والدین کہتےتھے کہ تم ہر وقت اوپر رہتے ہو، تمہاری کوئی شوشل لائف نہیں، اب جب میں نے انہیں کما کر دکھایا تو کہتے ہیں جاری رکھو۔

Browse Latest Weird News in Urdu