ہبل نے کائناتی فاصلے میں زیادہ دور دیکھنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مارچ 2016 01:47

ہبل نے کائناتی فاصلے میں زیادہ دور دیکھنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

ناسا کی 26 برس پہلے لانچ کی گئ ہبل دوربین نے سب سے پرانی کہکشاں کے مشاہدے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ہبل دور بین نے جو کہکشاں دیکھی ہے وہ ہم سے 13.4ارب نوری سال کے فاصلےپر ہے۔یعنی اس کہکشاں کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 13.4 ارب سال لگے ہیں۔ہبل نے اب جو منظر دیکھا ہے وہ 13.4 ارب سال پہلے وقوع پذیر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

یعنی ہبل نے اس کہکشاں کی جو تصویر اب دیکھی ہے اصل میں یہ بگ بینگ کے 40 کروڑ سال بعد کی ہے۔


ہبل نے اس کہکشاں کو GN-z11کا نام دیا ہے۔ خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیمائشوں کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پیمائشیں کرنے میں مشکل ہوتی ہیں تاہم ان کے نتائج درست ہوتے ہیں۔ہبل کی اس دریافت کی تفصیلات کو آسڑوفزیکل جرنل کے تازہ ترین ایڈیشن میں شامل کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu