ڈرائیور کتے نے ٹرک کو درخت سے ٹکرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 مارچ 2016 06:54

ڈرائیور کتے نے ٹرک کو درخت سے ٹکرا دیا

درخت میں ٹکرانے والے ایک ٹرک کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے ایک کتا ڈرائیو کر رہا تھا۔مینی سوٹا، امریکا میں جس وقت ٹرک درخت سے ٹکرایا، اس وقت اس ٹرک میں صرف یہ کتا ہی موجودتھا، اسی وجہ سے سب کا شک اس کتے کی جانب جا رہا ہے۔
حادثے کے بعد ایک شخص نے اس کتے کی ٹرک کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تصویر بنا لی تھی۔

(جاری ہے)


پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ گئیر ، جو ٹیوٹرل میں تھا، کو چھیڑا گیا ہے جس کے باعث یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثے کے بعد ایک شخص نے جلدی سے کتے کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تصویر بنا کر، اسے ٹرک سے نیچے اتار لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کا مالک اسے قریبی پارکنگ میں چھوڑ کر چلا گیا تھا، جس کے بعد کتے نے اسے گیئر میں ڈال دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu