گنجے افراد کے لیے خوشخبری۔سر کے بال اگانے کی دوا تیار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 مارچ 2016 08:19

گنجے افراد کے لیے خوشخبری۔سر کے بال اگانے کی دوا تیار

گنجے افراد کےلیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ پھر سے اپنے گنجے سر پر بالوں کو دیکھ سکیں گے۔ ماہرین نےا یک ایسی دوا تیار کی ہے ، جس کے کھانے سے سر پر بال اگ آتے ہیں۔اس دوا کا کوڈ نام SMO4554ہے۔ اس دوا کو سان ڈیاگو کے بائیو ٹیک سٹارٹ اپ نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ابتدا میں 300 افراد پر اس دوا کے تجربات کیے گئے، دوا کھانے سے ان کے سر پر ایک مربع سینٹی میٹر پر بال اگ گئے۔
سٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ اس دوا کا انحصار ڈوز پر ہے، جانوروں پر کیے گئے تجربے میں بھی دوا نے اپنا کام دکھایا۔ اب اس دوا کے تجربات زیادہ بڑے پیمانے پر کیے جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu