انسانی سمگلنگ کا سب سے انوکھا طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 مارچ 2016 01:31

انسانی سمگلنگ کا سب سے انوکھا طریقہ

جس طرح اشیاء کی سمگلنگ کے لیے عجیب و غریب طریقے اپنائے جاتے ہیں، ویسے ہی انسانی سمگلنگ کے لیے بھی ایسا طریقہ سوچا جاتا ہے ،جہاں پر کسی کا دھیان نہ جائے مگر بھلا ہو ٹیکنالوجی کا، جو زیادہ ترمجرموں کو کھوج نکالتی ہے۔
انسانی سمگلنک کا ایک انوکھا واقعہ ہوا امریکا میں، جہاں ایک شخص کو دوسرے برازیلین شخص کو امریکا سمگل کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق 40 سالہ امریکی شہری نے 38 سالہ برازیلین شخص سے 5000 ڈالر لیے اور اسے امریکا پہچانے کے لیے اپنی گاڑی کے خصوصی طور پر بنائے گئے گیس ٹینک میں بٹھا دیا۔

(جاری ہے)

2001 ماڈل کی ٹویوٹا سکویا میں بیٹھے یہ لوگ کیلیکسیکو بارڈ ر پر پہنچے اور دھر لیے گئے۔، کیلیفورنیا کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ امیجنگ ڈیوائس نے گاڑی کے گیس ٹینک اور پچھلی سیٹوں کے درمیان گڑبڑ ظاہر کی، تفصیلی تلاشی میں 38سالہ برازیلین شخص برآمد ہوگیا۔

اسے لے جانے والے امریکی شہری کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کا 5000ہزار ڈالر کا مقروض تھا ، جس کی وجہ سے وہ اسے اپنی گاڑی کے گیس ٹینک میں بٹھا کر امریکا لایا تھا۔ برازیلین شخص کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی شہری کو 5800 ڈالر دئیے تھے جبکہ 4000 ڈالر لاس اینجلس میں جا کر دینے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu