گن رکھنے کی حامی خاتون اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں زخمی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 مارچ 2016 02:58

گن رکھنے کی حامی خاتون اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں زخمی

پٹنام کاؤنٹی، فلوریڈا۔ پرو گن (گن رکھنے کی حامی) لابی کی پوسٹر گرل 31 سالہ ماں کو اس کے اپنے ہی بیٹے نے کمر میں گولی مار دی۔ جیمی گلٹ کو اس کے 4سالہ بیٹے نے گاڑی کی پچھلی سیٹ سے کمر میں گولی ماری۔
تفصیلات کےمطابق جیمی گلٹ اپنی گاڑی میں جا رہی تھی اور پچھلی سیٹ پر اس کا 4سالہ بیٹا بیٹھا تھا، بیٹے نے پاس پڑی 45 سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن اٹھائی اور ڈرائیونگ سیٹ کی پچھلی طرف رخ کر کے ٹریگر دبا دیا۔

(جاری ہے)

گولی سیٹ کو چیرتی ہوئی اس کی ماں کی کمر میں جا لگی۔جیمی نے ایک پولیس آفیسر کے پاس گاڑی روکی، جس نے اسے ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال روانہ کر دیا۔جیمی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق گولی اسی گن سے فائر کی گئی ہے جو جیمی کے بیٹے کے ہاتھ میں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیمی نے اپنے بیٹے کو بغیر سیٹ بیلٹ باندھے بٹھایا ہوا تھا۔
اس حادثے کے بعد جیمی کے اسلحہ رکھنے کے خیالات میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu