دو سال پہلے مرنے والی بیوی نے ٹی وی پروگرام میں فون کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 مارچ 2016 05:42

دو سال پہلے مرنے والی بیوی نے ٹی وی پروگرام میں فون  کردیا

ایک غم زدہ شوہر جسے یقین تھا کہ اس کی بیوی مر چکی ہے، جسے وہ دفنا بھی چکا تھا ، اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اس کی مردہ بیوی نے ٹی وی پروگرام میں فون کر دیا۔
ابراگ محمد نے دو سال پہلے کاسانلانکا، مراکش میں اپنی بیوی کو دفن کیا، مگر اس کی بیوی نے دو سال بعد اس ٹی وی پروگرام میں فون کیا جو بچھڑے ہوؤں کو ملاتا ہے۔

(جاری ہے)


ابراگ محمد کی بیوی کی موت کے دو سال بعد اس کے گھر والے بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ ابراگ محمد کی بیوی نے پروگرام میں فون کر کے اپنے شوہر اور گھر کا پتا بتا کر کہا کہ اسے اس کے شوہر سے ملایا جائے۔

ابراگ محمد کو اس کے دوستوں نے یہ خوشخبری سنائی، جس کے بعد اسے یقن ہوگیا کہ اس نے غلط لاش کو دفنایا ہے، ابراگ محمدکے بقول اس کی بیوی کے حادثے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا، بعد میں اس نے اپنی بیوی کا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا ، اور اس کی بیوی کفن اور تابوت میں تھی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی بیوی کی یاداشت چلی گئی تھی، تبھی اس نے دو سال بعد اپنے شوہر کو یاد کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu