بہت زیادہ سونا اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 مارچ 2016 03:04

بہت زیادہ سونا اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔ نئی تحقیق

آنکھوں کے ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ سونا اندھے پن کی وجہ بن سکتا ہے۔صبح الام کو بار بار موخر کرنا آپ کی بصارت کے لیے ٹھیک نہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ رات بھر میں آٹھ گھنٹوں سے زیادہ کی نیند قرنیہ کے سفید حہ میں انحطاط پذیری(macular degeneration) کی وجہ بن سکتا ہے۔برطانیہ میں اندھے پن کی یہی سب سے بڑی وجہ ہے۔
یہ تحقیق ناردرن کیلیفورنیا ریٹینا وٹریوس ایسوسی ایٹس کے ڈاکٹر راہول این کھرانہ نے کی ہے۔

ڈاکٹر راہول نے اس مرض کے مریضوں اور تندرست لوگوں کو موازنہ کیا۔ ڈاکٹر راہول نے 1003 مریضوں کی نیند کےدورانیے پر تحقیق کی۔
ڈاکٹر راہول کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمر کی وجہ سے قرنیہ کے سفید حہ میں انحطاط پذیری (AMD)کے مرض میں مبتلا نہیں تھے وہ روز 7.97 گھنٹے سوتے تھے، اس کے برعکس 8.17 گھنٹے ، 9 گھنٹے اور 8.97 گھنٹے سونے والے میں اے ایم ڈی کی ابتدائی ، درمیانے اور آخری درجے کےمریض تھے۔

(جاری ہے)


ڈاکٹروں کو کہنا ہے کہ تکیے میں منہ دے کر یعنی نیچے کی طرف منہ کر کے سونے سے بھی اندھے پن کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔ چہرے کو تکیے میں زور سے دبانے سے glaucoma کی بیماری ہو جاتی ہے، یہ مرض ہر سال ہزاروں مریضوں کو ہوتا ہے مگر تشخیص نہیں ہوتا۔
جان ہوپکن یونیورسٹی بالٹیمور کی تحقیق کے مطابق ایک کروٹ سونا یا ایک آنکھ کو تکیے پر رکھ کر سونے سے بھی آنکھیں خراب ہوتی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu