ملیے حیرت انگیز بچی سے، جو حقیقت میں اپنا گھر کھا رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 مارچ 2016 03:32

ملیے حیرت انگیز بچی  سے، جو حقیقت میں اپنا گھر کھا رہی ہے

ایک ننھی بچی حقیقت میں اپنا گھر کھا رہی ہے۔ اصل میں اسے ایک ایسی بیماری ہے جس میں وہ سامنے آنے والی ہر چیز کھاجاتی ہے، وہ کارپٹ سے لیکر پینٹ تک کچھ نہیں چھوڑتی۔
3سالہ میڈی مور کی خوراک میں واشنگ پاؤڈر، کوکنگ آئل، کارپٹ، پتھر، پلاسٹر، لکڑی، پلاسٹک، مٹی، ڈکٹ ٹیپ، کٹھمل، پین اور ٹوائلٹ رول سب کچھ شامل ہے۔
میڈی کو پیکا(Pica) نام کی ایک بیماری ہے، جس کی وجہ سے وہ ایسی تمام چیزیں کھا جاتی ہے جنہیں کوئی دوسرا کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔


جس چلڈرن سنٹر میں اسے دن کے وقت رکھا جاتا ہے، وہاں بھی میڈی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،سنٹر والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا کوئی کھلونا اس کے پیٹ میں نہ پہنچ جائے۔
میدی کی ماں کیتھرائن کو ہر وقت اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی بیٹی کوئی ایسی چیز نہ کھا لے جس سے اس کےجسم کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

26سالہ کیتھرائن کے مطابق کئی بار وہ میڈی کے حلق میں انگلی ڈال کر چیزیں نکالتی ہے۔کیتھرائن کا کہنا ہے کہ میڈی ایک سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی تمام چیزیں اپنے منہ میں ڈالنے لگی تھی۔پچھلے سال ستمبر میں جا کر ڈاکٹروں نے اس میں پیکا بیماری تشخیص کی۔ میڈی کو آٹزم سمیت چند دوسری بیماریاں بھی ہیں۔ میڈی کو رات کو خصوصی بستر میں بستر کی زپ بند کر کے سلایا جاتا ہے تاکہ جب سب سو رہے ہوں تو وہ کچھ کھا نہ سکے۔

کیتھرائن کو میڈی کی دیکھ بھال میں اتنی بھاگ دوڑ کرنا پڑتی ہے کہ اس کا وزن بھی19 کلو کم ہوگیا ہے۔
پیکا ایک کھانے سے متعلق بیماری ہے، یہ دوران حمل ہوتی ہے یا پھر ایسے افراد میں جو سیکھنے کی قابلیت نہیں رکھے۔الٹی سیدھی چیزیں کھانے کی وجہ سے الٹیاں لگنے ، انفیکشن یا زہر کی وجہ سے یہ بیماری جان لیوا ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu