شادی کرنے پر سکول سے نکالی جانے والی عورت کو93کی عمر میں ڈگری مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 مارچ 2016 12:39

شادی کرنے پر سکول سے نکالی جانے والی عورت کو93کی عمر میں ڈگری مل گئی

اوہائیو کی رہنے والی ایک 93 سالہ عورت کو ہائی سکول کی ڈگری مل ہی گئی۔ اس عورت کو 1942 میں سکول کے قوانین توڑنے پر سکول سے نکال دیا گیا تھا۔ اس نے سکول کے قوانین کے خلاف شادی کر لی تھی۔
ڈورتھی لیگٹ اکرون کے نارتھ ہائی سکول میں پڑھتی تھی، اس کے گریجویشن کو مکمل ہونے میں چند ہفتے رہتے تھے کہ سکول انتظامیہ کو اس کی شادی کے بارے میں پتہ چل گیا۔


اکرون پبلک سکولز سپریٹنڈنٹ ڈیوڈ جیمز نے ایک تقریب کے دوران ڈورتھی کو اس کا ڈپلوما دیا۔ڈورتھی کی بیٹی جانیاس لارکن ی نے ڈیوڈ جیمز کو اپنی ماں کے بارے میں لکھا تھا۔ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جانیاس کا خط پڑھا اور معاملے کی تحقیق کی۔ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اسے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ڈورتھی نے اس سکول میں 13 سال گزارے مگر اسے ڈگری نہیں دی گئی، جو کہ غلط ہے۔

(جاری ہے)


ڈورتھی کے شوہر شوہر جون ہسٹن کو دوسری جنگ عظیم میں فوج میں جبری بھرتی کے لیے بلا لیا گیا تھا، جس پر دونوں نے بھاگ کر شادی کرلی۔ڈورتھی کا ارادہ تھا کہ چند ہفتوں کے بعد گریجویشن مکمل ہوجائے گی تو وہ بھی اپنے شوہر کے پاس چلی جائے گی مگر ایک دن جب سکول ٹیچر نے اسے پڑھنے کے لیے ہال میں جانے کا کہا تو وہ اپنے شادی شدہ ہونے کا کہہ کر گھر آگئی۔ سکول نے اپنی پالیسی، کہ شادی شدہ طلبا پر پابندی عائد کر دی جائے گی، پر عمل کرتے ہوئے اسے سکول سے نکال دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu