گندے انڈے پھینکنے سے آنکھوں کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے‘رپورٹ

جمعہ 22 ستمبر 2006 16:08

لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 )برطانوی طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جن کے بعد لوگوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی پر گندے انڈے نہ پھینکیں کیونکہ اس سے کسی کو اندھے پن کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی رائل لیور پول یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے پچھلے 14مہینوں کے دوران آنکھوں کی بیماری میں مبتلا 18ہزار سے زائد مریضوں کے علاج کے بعد ایک تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں 13ایسے مریضوں کو پایا گیا جنہیں آنکھوں کی بیماری گندے انڈے پھینکے جانے کے باعث لاحق ہوئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈے اپنی جسامت کی نسبت دوسری چیزوں سے زیادہ بھاری ہوتے ہیں جس کے لگنے سے جسم کی بافتوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے واضح رہے کہ دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین غیر من پسند سیاسی شخصیات پر گندے انڈے پھینک کر اپنی نفرت کا اظہار کرتا ہے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu