خاتون نے غلطی سے آنکھوں میں آئی ڈراپس کی بجائے سپر گلیو ڈال لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 مارچ 2016 11:28

خاتون نے غلطی سے آنکھوں میں آئی ڈراپس کی بجائے سپر گلیو ڈال لیا

شینزین، چین کی ایک خاتون نے آنکھوں میں آئی ڈراپس کی بجائے سپر گلیو ڈال لیا، جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں بند ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے آنکھوں میں لینز ہونے کے باعث آنکھ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔
20سالہ ژہاؤ ژنگ نوزی 10 مارچ کو شینزین آئی ہوسپیٹل پہنچی اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے غلطی سے آنکھوں میں سپر گلیو ڈال لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ژہانہانگ کائی نے بتایا کہ خاتون نے علاج کے دوران اپنی پلکیں کٹوانے سے بھی انکار کر دیا تاہم ایک گھنٹے کے محنت کے بعد وہ اس کی آنکھیں کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آنکھوں پر لینز ہونے کی وجہ سے سپر گلیو نے آنکھوں کو براہ راست نقصان نہیں پہنچایا۔
اسی طرح کا ایک حادثہ پچھلے سال فلوریڈا میں بھی ایک خاتون کیٹی گیڈوس کے ساتھ بھی پیش آیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)، جس نے اپنی آنکھوں میں دوا کی بجائے سپر گلیو ڈال لیا تھا، مگر کیٹی کی بینائی کافی متاثر ہوئیں تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu