اچھے شوہر نے بیوی کی خدمت کے لیے ڈرون کا نیا استعمال متعارف کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 مارچ 2016 13:47

اچھے شوہر نے بیوی کی خدمت کے لیے ڈرون کا نیا استعمال متعارف کرا دیا

مونٹریال سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کی خدمت کرنے کے لیے ڈرون کا ایک نیا استعمال متعارف کرایا ہے۔
یوٹیوب کی ایک ویڈیو کے مطابق ڈیوڈ اپنے مونٹریال کے گھر میں اپنی بیوی سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ چائے پئے گی، بیوی کی رضامندی ملنے پر وہ کچن میں جاتا ہے ،جہاں ایک چھوٹے سے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ساتھ ایک ٹی بیگ لٹک رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ڈرون کو اڑاتا ہے اور پورے گھر میں گھماتے ہوئے چائے کے کپ تک لاتا ہے۔

اس دوران ٹی بیگ گھر کے صاف ستھرے فرش سے بھی ٹکراتا ہے۔ ڈیوڈ کا ڈرون چائے کی پیالی کے پاس پہنچ کر کریش ہوجاتا ہے اور ڈیوڈ ٹی بیگ کو فرش سے اٹھا کرچائے کی پیالی میں ڈال دیتا ہے۔ ویڈیو ڈسکرپشن میں ڈیوڈ لکھتا ہے کہ کیونکہ میں اچھا شوہر ہوں، اس لیے میں نے ڈرون سے اپنی بیوی کے لیے چائے کا کپ بنانے کی کوشش کی ہے، یہ بڑا زبردست تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu