ناسا شعرا کی شاعری اور فن کاروں کے فن کو خلاؤں تک لے جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 مارچ 2016 15:31

ناسا شعرا کی شاعری اور فن کاروں کے فن کو خلاؤں تک لے جائے گا

کیا آپ شاعر یا فن کار ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شاعری یا فن کو خلاکی وسعتوں تک پھیلا دیا جائے؟ اگر ہاں تو ناسا ایسا کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ستمبر میں ناسا خلائی جہاز OSIRIS-REx کو ایک سیارچے بینو(Bennu)پر نمونے جمع کرنے کے لیے بھیجے گا۔ناسانے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے فن کے نمونے ناسا کو بھیج دیں۔ ناسا ان نمونوں کو کمپیوٹر چپ پر محفوظ کرے گا۔

اس کمپیوٹر چپ کو خلائی جہاز میں محفوظ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس خلائی جہاز پر پہلے ہی ایک چپ میں 442000 افراد کے نام محفوظ کیے گئے ہیں، جسے فلکیاتی سوسائٹی نے جمع کیا تھا۔
بینو سیارچے کا نام مصری خدا کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے سورج اور زمین کی تخلیق سے منسوب کیا جاتا ہے۔اس منصوبے سے جڑے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارچے سے جمع ہونے والے نمونوں سے نظام شمشی کی ابتدا کے بارے میں اہم شواہد ملنے کی توقع ہے۔
بینو کا قطر صرف 538 گز ہے۔ یہ ہر 6سال بعد زمین کے پاس سے گزرتا ہے۔ اس سے پہلے یہ 2013 میں 22ہزار میل کی دوری سے گزرا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu