اسے کہتے ہیں خوابوں کی ملازمت

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 مارچ 2016 11:21

اسے کہتے ہیں خوابوں کی ملازمت

سستی اور نیند کے مارے لوگ یقیناً ریٹائرڈ حجام ڈیسمنڈ ولکوس سے حسد کریں گے۔ ڈیسمنڈ کو ہر بار بیڈ پر سونے (یا سونے کی اداکاری )کے لیے 100پاؤنڈ ادا کیے جاتے ہیں۔
ڈیسمنڈبرطانیہ کا پہلا باقاعدہ سلیپ ایمبیسیڈر ہے۔ اسے تین ماہ کے لیے سو کر بستر چیک کرنے کی ملازمت پر رکھا گیا ہے۔ڈیسمنڈ کا کام صحت اور دوسرے فوائد کے لیے بستروں، تکیوں اور سلیپنگ سوٹ کو چیک کرنا ہے۔

(جاری ہے)


اس ملازمت کے لیے جنوری میں اشتہار دیا گیا تھا، جس کے لیے 506 افراد نے درخواست دی تھی مگر منتخب ڈیسمنڈ کو ہی کیا گیا۔ ڈیسمنڈ کی خاصیت ہے کہ وہ کسی بھی جگہ آرام سے سو سکتا ہے۔
ڈیسمنڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جب اس ملازمت کا اشتہار دیکھا تو فوراً ہی اس کے لیے اپلائی کر دیا۔ ڈیسمنڈ کے مطابق وہ سونے میں ماہر ہے اور 50سال تک حجام کی دوکان پر کام کرنے کی وجہ سے اس کی گفتگو کا انداز بھی کافی بہتر ہے۔
ڈیسمنڈ کو ہائر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کی پراڈکٹ کے بارے قیمتی آرا سے آگاہ کرے گا۔ 70سالہ ڈیسمنڈ کو 3 ماہ بعد 2500پاؤنڈ ملیں گے، یعنی وہ 25 بستروں کو ٹسٹ کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu