اجنبی غلط نمبر سے ایس ایم ایس ملنے کے باوجود بچے کی پیدائش پر تحائف لے کر پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مارچ 2016 01:11

اجنبی غلط نمبر سے ایس ایم ایس ملنے کے باوجود بچے کی پیدائش پر تحائف لے کر پہنچ گیا

ٹریسا لاشلے کو پتہ ہی نہ چلا کہ اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ ساتھ وہ ایک اجنبی کو بھی اپنی 26سالہ بہو کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر دے رہی ہے۔21سالہ اجنبی ڈینس ولیمزنے جوابی ایس ایم ایس میں ٹریسا کو بتایا کہ وہ ایک غلط نمبر پر ایس ایم یس کر رہی ہے مگر اس کے باوجود خوشی سے نہال ٹریسا اسے ایس ایم ایس کرتی رہی۔

(جاری ہے)


ٹریسا نےلاشعوری طور پر ڈینس کو اپنے بیٹے مائیک اور بہو لنڈسے کے نومولود بیٹے کاسن ناکس کو دیکھنے کے لیے برین برج ہوسپیٹل جارجیا آنے کی دعوت دے دی۔


مارک نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہی ڈینس اپنے بھائی اور قیمتی تحائف کے ساتھ انہیں ان کے بیٹے کی مبارک باد دینے چلا آیا، ان تحائف کو دیکھ کر مائیک اور اس کے گھر والے حیران رہ گئے۔اس مہربانی پر ٹریسا نے دونوں بھائیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu