لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر12سال سے بڑھا کر 16سال کی جائے۔ امریکیوں کا مطالبہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 مارچ 2016 04:22

لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر12سال سے بڑھا کر 16سال کی جائے۔ امریکیوں کا مطالبہ

پاکستان میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم قانونی عمر سندھ میں 18سال جبکہ باقی پاکستان میں 16سال ہے۔بہت سے سماجی کارکنوں کی کوشش پورے پاکستان میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 18سال کی جائے ۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو کہ دنیا کے ترقی یافتہ ترین سمجھے جانے والے امریکا کے بہت سے علاقوں میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم قانونی عمر 12سال ہے۔
ریاست ورجینیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 12یا 13 سال ہےتاہم اس کے لیے شرط ہے کہ عدالت میں حاملہ ہونے کا ثبوت پیش کیا جائے۔

ریاست ورجینیا کے قانون دانوں کی کوشش ہے کہ لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 16سال کی جائے۔سٹیٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ اور نیویارک میں سال 2000سے 2010 کے درمیان 3853 کم عمر ی کی شادیاں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ورجینیا میں 2000سے 2013 کے درمیان 4500 کم عمری کی شادیاں ہوئیں۔ ان میں سے 220شادیاں ایسی تھیں، جن میں لڑکیوں کی عمر 15 سال یا اس سے بھی کم تھیں۔


امریکا میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر میساچوسٹس میں ہے ، جہاں جج کی اجازت سے 12سال کی لڑکی کی شادی ہوسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لڑکیوں کی کم عمری کی شادی میں ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ 13سال کی لڑکی کی شادی 17سال کے لڑکے سے ہو۔ اکثر کیسز میں کم عمر لڑکی کی شادی اپنے سے کئی گُنا بڑے مرد سے ہوتی ہے۔شادی کے وقت بعض لڑکیاں اتنی ناسمجھ ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے قانونی حقوق کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوتا، نہ ہی وہ ڈرائیونگ کر سکتیں ہیں اور نہ ہی عدالت جا سکتی ہیں۔


برطانیہ میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 16سال ہے جبکہ سپین نے بھی بقیہ یورپ سے مطابقت کے لیے لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 14سال سے بڑھا کر 16سال کر دی ہے۔پوری دنیا میں لڑکوں کی شادی کی اوسط قانونی عمر 17سال اور لڑکیوں کی 16سال ہے۔

لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر12سال سے بڑھا کر 16سال کی جائے۔ امریکیوں ..

Browse Latest Weird News in Urdu