وقت پر مزدوری ادا نہ کرنے کا خمیازہ اس طرح بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 مارچ 2016 05:26

وقت پر مزدوری ادا نہ کرنے کا خمیازہ اس طرح بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے

کنبیرا، آسٹریلیا۔ دومزدوروں کو اُن کے کام کی مزدوری وقت پر نہ ملی تو انہوں نے برقی آرا سے وہ مکان ہی توڑ دیا، جسے انہوں نے بنایا تھا۔دونوں نے اس ساری تباہی کی ویڈیو بھی بنائی۔ اپ ٹرینڈ انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ دو افراد برقی آروں کے ساتھ لکڑی سے تعمیر کیے گئے مکان کے ڈھانچے کو کانٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سنیپ چیٹ کے ذریعے بھیجی گئی اس ویڈیو میں دونوں افراد کی شکل زیادہ واضح نہیں ہے۔فیس بک پوسٹ کی تفصیل میں لکھا ہوا کہ جب دونوں کے باس نے انہیں وقت پر ادائیگی نہیں کی تو انہوں نے باس کو سخت سبق سکھانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ پھر کسی کے ساتھ ایسا نہ کر سکے۔
پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے بہت سے افراد نے باس پر تنقید کی ہے، جس نے ایسے حالات بنائے کہ کام کرنے والوں کو مکان توڑنا پڑا، جبکہ بہت سے افراد مکان توڑنے والوں پر تنقید کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu