سر پر مکمل بال لیے نومولود بچی انٹرنیٹ پر مقبول ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 14:26

سر پر مکمل بال لیے نومولود بچی انٹرنیٹ پر مقبول ہو گئی

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے کہ نومولود بچوں کے سر پر بال نہیں ہوتے۔ پیدا ہونے والے کسی بھی بچے خواہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی، کے سر پر پیدائش کے وقت سے لے کر کچھ ماہ تک معمولی بال ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پیدائش کے وقت ہی سے سر پر مکمل اور گھنے بال لیے پیدا ہوئی ایک بچی انٹرنیٹ اسٹار بن گئی ہے۔

ایسابیلی کپلان نامی اس نومولود بچی کے سر پر پیدائش کے وقت ہی سے گھنے بال ہیں جو کہ عام طور پر دیکھنے میں نہیں آتے۔ دو ماہ کی اس بچی نے اپنے بالوں ہی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے سمیت متعدد انٹرنیٹ صارفین کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔ جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے مکالمات اور موازنے بھی کرنا شروع کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کپلان اور ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ بات مضحکہ خیز تھی کہ بالوں کی وجہ سے لوگوں نے ہماری بیٹی کو لڑکا سمجھنا شروع کر دیا تھا۔

کپلان کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت میرے سر پر بھی مکمل اور گھنے بال تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے بتایا کہ پیدائش کے 3 سے 4 ماہ بعد ہی بڑے ہونے پر میری آنکھوں میں پڑنے کے سبب انہوں نے میرے بال کٹوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کپلان کا کہناہے کہ ہماری بیٹی کو اس قدر توجہ ملنے پر ہمیں خوشی ہے، انہوں نے کہا مجھے اور میری اہلیہ کو فخر ہے کہ ہماری بیٹی دوسروں کو خوشی دینے کا ذریعہ بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu