تین سالوں سے نیدرلینڈ کے حکام اپنی جیلیں بندکرنے پر مجبور

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 مارچ 2016 03:37

تین سالوں سے نیدرلینڈ کے حکام اپنی جیلیں بندکرنے پر مجبور

بہت سے ممالک ایسے ہیں ،جہاں کی جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ قیدی بند ہیں جبکہ نیدرلینڈ میں اس کے برعکس صورتحال ہے۔
نیدر لینڈ کی جیلیں قیدی نہ ہونے کے باعث ختم ہونے لگ گئی ہیں۔ 2013سے اب تک نیدرلینڈ کی 19 جیلیں ختم کی جا چکی ہیں جبکہ 5 مزید ختم ہونے والی ہیں۔
نیدرلینڈ میں جرائم کی شرح اتنی کم ہے کہ جیلوں میں بھرنے کے لیے قیدی نہیں ہیں۔

حالیہ سالوں میں نیدر لینڈ میں جرائم کی شرح 0.9 فیصڈ مزید کم ہوگئی ہے۔ نیدر لینڈ کے 17 ملین افراد میں سے صرف 11600 جیلوں میں قید ہیں،یعنی ہر 10ہزار میں سے صرف7افراد جیلوں میں ہیں۔
ڈچ نیوز کے مطابق وزیر انصاف آرڈ وان ڈر سٹیور نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جج مجرموں کو کم عرصے کی سزا دے رہے ہیں، یعنی اب مجرم جیلوں میں کم وقت گزارتے ہیں، وزیر انصاف کے مطابق زیادہ خطرناک جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)


موجودہ جیلوں سے کچھ فائدہ اٹھانے کے لیے نیدر لینڈ نے اپنی کچھ جیلیں ناروے کو لیز پر دے دی ہیں۔ستمبر 2015 میں ناروے نے اپنے ملک کی جیلوں میں گنجائش نہ ہونے کے باعث نیدرلینڈ کی جیلوں میں 1000قیدی منتقل کیے تھے۔
نیدر لینڈ میں جیلوں میں قیدی نہ ہونے کے باعث 2000افراد بے روزگار بھی ہوجائیں گے، جن میں سے شاید 700 کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں میں دوسری ملازمت مل جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu