دنیا کا سب سے بڑا خرگوش، جس کا سائز 7 سال کے بچے جتنا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مارچ 2016 14:13

دنیا کا سب سے بڑا خرگوش، جس کا سائز 7 سال کے بچے جتنا ہے

ملیے جیف سے، جیف اس وقت دنیا کا سب لمبا خرگوش ہے۔ جیف کی لمبائی 4فٹ 5انچ اور وزن 3 سٹون(تقریباً 19کلوگرام) ہے یعنی اس خرگوش کا سائز اوسط 7سال کے بچے جتنا ہے۔
18ماہ کے جیف نے حال ہی میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوایا ہے۔اس سے پہلے کا ورلڈ ریکارڈ جیف کے باپ، ڈیریس، کےپاس تھا تاہم جیف کی چھوٹی بہن انیا ابھی سے ان کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریوں میں ہے۔

(جاری ہے)

انیا کی عمر 5ماہ ہے اور اس کا سائز 3فٹ 3 انچ ہے، قوی امید ہے کہ وہ اس زمین کی پہلی 5فٹ کی خرگوش ہوگی۔
جیف کی مالکن اینٹ ایڈورز10 سالوں سے سپر سائز خرگوشوں کو پال رہی ہے۔ اینٹ کا کہناہے کہ خرگوشوں کا سائز بڑا کرنے کے لیے انہیں مخصوص خوراک کھلائی جاتی ہے۔ ان کی خوراک میں شاخ دار گوبھی اور مخصوص بسکٹ بھی شامل ہوتے ہیں۔
اینٹ نے جیف اور ڈیریس کی انشورنش کرائی ہوئی ہے۔ اُن کے پنچروں پر عام تالوں کی بجائے بارکوڈ لاک ہیں۔ اینٹ کو ڈر ہے کہ کوئی چور انہیں چرا کر چور بازار میں نہ بیچ دے۔

Browse Latest Weird News in Urdu