نقاب پوش ڈاکو نے شکار کو فیس بک پر ان فرینڈ کیا اور پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 مارچ 2016 02:39

نقاب پوش ڈاکو نے شکار کو فیس بک پر ان فرینڈ کیا اور پکڑا گیا

کینیڈین پریس کے مطابق 20سالہ ریلے سمتھ نے 12 نومبر2014 کو نیوبرنسو ک کے سب وے سینڈوچ سٹور سے 750 ڈالر لوٹے ، واردات کے دوران اس نے سٹور کے جس ملازم کو چاقو کی نوک پر دھمکی دی تھی وہ اس کا فیس بک فرینڈ بھی تھا۔
سمتھ نے اپنی شکل کو نقاب میں چھپا رکھا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے شکار کو فیس بک سے ان فرینڈ کر دیا۔

(جاری ہے)

سمتھ کی یہ حرکت سمتھ کے شکار کو شک میں ڈالنے کےلیےکافی تھی۔


رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نےسمتھ کے ڈی این اے کو ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں ملنے والے رومال پر موجود نمونے سے ملایا جو میچ کر گیا۔
اس پر پولیس نے سمتھ کی گرفتاری کے لیے ملک گیر وارنٹ جاری کر دیا۔ آخر کار نومبر 2015 میں کالگری، البرٹا سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔سمتھ کو ساڑھے تین سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu