بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ٗعورت نے ایک ساتھ پانچ بچیوں کو جنم دیا

خاتون اور تمام بچو کی صحت ٹھیک ہے ٗ بچیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ٗڈاکٹر پانڈے پانچ بچّیوں کی صحت اور پرورش کرنا، تعلیم دینا وغیرہ آسان نہیں ہوگا ٗ والد کی گفتگو

اتوار 3 اپریل 2016 13:33

سرگوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے ہسپتال میں ایک عورت نے ایک ساتھ پانچ بچیوں کو جنم دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک خاتون اور سبھی بچّیوں کی صحت ٹھیک ہے۔یہ خاتون بنکارا گاؤں کی رہنے والی ہیں ٗ23 سالہ خاتون منیکا راجواڑے کو امبیکا پور کے سرکاری ہسپتال میں دو روز قبل ہی لایا گیا تھا۔

سرکاری ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر این کے پانڈے نے بتایا کہ صبح ہی ڈلیوری ہوئی ہے اور خاتون نے پانچ لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ بچّیوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی ہے اس لیے ان کا وزن کم ہے۔ڈاکٹر پانڈے کے مطابق عام طور پر 9 ماہ میں پیدا ہونے والے بچّوں کا وزن ڈھائی کلو گرام کے آس پاس ہوتا ہے تاہم منیکا کو ڈلیوری سات مہینے میں ہی ہو گئی اور سبھی بچّیاں ایک کلو گرام سے ڈیڑھ کلو گرام وزن کی ہیں۔

(جاری ہے)

فی الحال بچیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر بچیوں کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔خاتون کے شوہر مہیش راجواڑے کے مطابق ان کی بیوی منیکا پہلے بھی حاملہ ہوئی تھیں تاہم ڈلیوری سے قبل ہی بچے کی موت ہو گئی تھی۔ مہیش ایک ساتھ پانچ بچیوں کو پاکر خوش ہیں لیکن ان کے ذہن میں فکریں بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ بچّیوں کی صحت اور اس کے بعد ان کی پرورش کرنا، تعلیم دینا وغیرہ آسان نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu