سانپ کھانے والی آسٹریلیوی گائے کیمرے میں قید

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 اپریل 2016 09:06

سانپ کھانے والی آسٹریلیوی گائے  کیمرے میں قید

مارونڈان، آسٹریلیا کے فارم میں ایک گائے کو سانپ کھاتے ہوئے، کیمرے میں قید کر لیا گیا ہے۔
مارونڈان ، کوئنزلینڈ سے تعلق رکھنے والی جینٹ اور شین کا کہنا ہے کہ شروع میں انہیں لگا کہ جنجر (گائے کا نام) کسی سبز رسی کا ٹکڑا کھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مگر جب وہ قریب ہوئے تو انہیں پتہ چلا کہ گائے ایک سانپ کو کھا رہی ہے، جو دیکھنے میں مردہ لگ رہا تھا۔شین نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا لی،جسے بعد میں فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا۔
جنجر جس نسل کےسانپ کو کھا رہی تھی وہ زہریلا نہیں تھا، اس لیے امید ہے کہ جنجر کے لیے صحت کے مسائل پیدا نہیں ہونگے۔

Browse Latest Weird News in Urdu