پولیس نے چور سے انگوٹھی واپس لینے کے لیے اس کی سرجری کا فیصلہ کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 اپریل 2016 08:45

پولیس نے چور سے انگوٹھی واپس لینے کے لیے اس کی سرجری کا فیصلہ کرلیا

والناٹ کریک، کیلیفورنیا۔ چوری کے جرم میں پکڑے جانے والے چور کے جسم سے چوری کی نگلی ہوئی انگوٹھی نکالنے کےلیے پولیس نے چور کی سرجری کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک چور نے سونے کی انگوٹھی چوری کی اور اسے نگل گیا۔

(جاری ہے)

پولس نے مشتبہ شخص، جول سٹیفنسن، کو اس وقت گرفتار کیا، جب وہ پولیس سے بچنے کے لیے بھاگتےہوئے ایک باڑ سے ٹکڑا گیا تھا ۔
طبی عملے نے جول کا ایکسرے کیا تو انہیں انگوٹھی نظر آگئی۔چور نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ انگوٹھی کو باہر نکالنے کے لیے وہ اپنی سرجری کرائے گا۔
والناٹ کریک پولیس چیف نے چور کے انگوٹھی نگلنے کے فیصلے کو احمقانہ فیصلہ قرار ددیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu