پولیس نے آج تک چھپنے کے لیے ایسی جگہ نہیں دیکھی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 اپریل 2016 10:40

پولیس نے آج تک چھپنے کے لیے ایسی جگہ نہیں دیکھی

گوتھری سنٹر، آئیوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب وہ ضمانت کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کی تلاش میں گئے تو وہ انہیں ایک اپنے بنائے ہوئے اوون میں چھپی ہوئی ملی۔
گوتھری کاؤنٹی شیرف آفس کا کہنا ہے کہ ضمانت کی خلاف ورزی پر جب وہ 25 سالہ گیبریلا لوپر کو گرفتار کرنے پہنچے تو وہ اسے گھر میں نہیں ملی۔ پولیس نے جب گھر میں دو اوون دیکھے تو انہیں شک گزرا۔

انہوں نے ایک تبدیل شدہ اوون کو کھول کر دیکھا لوپر اس اوون میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

شیرف آفس کا کہنا ہے کہ اس اوون کا نچلا حصہ کٹا ہوا تھا، اس میں پاور سسٹم بھی نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ چھپنے کے لیے بہترین جگہ تھی۔
ڈپٹی کینٹ گریس کا کہنا ہے کہ میں نے آج تک اس طرح کا واقعہ نہیں دیکھا، وہ اوون میں بالکل فٹ ہوگئی تھی۔ یہ اوون بجلی سے لگا ہوا نہیں تھا، اس اوون کا مقصد صرف پولیس کی آمد کے وقت لوگوں کو چھپانا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے موقع سے جوزف کرافورڈ نامی ایک شخص کو ،گرفتاری میں مداخلت کرنے کے جرم میں ، گرفتار کر لیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu