جاپانی ماہرین تقریباً نظر نہ آنے والی ٹرین بنارہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 02:09

جاپانی ماہرین تقریباً نظر نہ آنے والی ٹرین بنارہے ہیں

وطن عزیز میں جہاں ابھی تک ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت کے مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکا وہاں ترقی یافتہ ممالک میں ٹرینوں کی ایسی ڈیزائننگ کی جا رہی ہے کہ سوچ کر حیرانی ہوتی ہے۔
جاپان کی کازویو سیجماماحول دوست عمارتیں بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اسے اب سیبو گروپ جاپان نے ایسی ٹرین بنانے کا ذمہ دیا ہے، جو تقریباً نظر نہیں آئے گی۔
یہ ٹرین 2018 میں ٹریکس پر آجائے گیہ ۔ یہ سیبو گروپ کے 100سال مکمل ہونے پر متعارف کرائی جانے گی۔
یہ غیر مرئی ٹرین موجودہ ٹرینوں میں تبدیلی کر کے ہی بنائی جائے گی۔ غیر مرئی ٹرین کو ڈیزائن کرنے کے لیے اس کی سطح کو مخصوص طریقے سے منعکس بنایا جائے گا۔
یہ نئی ٹرین ٹوکیو کو وسطی جاپان کے علاقوں سے جوڑے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu