اس ترقی یافتہ ملک کے امیر وں کی متوقع زندگی غریبوں سے 15 سال زیادہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 09:32

اس ترقی یافتہ ملک کے امیر وں کی متوقع زندگی غریبوں سے 15 سال زیادہ ہے

امیرترین امریکیوں کی متوقع زندگی غریب ترین امریکیوں سے 15 سال زیادہ ہے۔ آمدن اور متوقع زندگی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ فرق 2001 سے بڑھ رہا ہے۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے نتائج 1999سے لیکر 2014 تک کے ایک ارب ٹیکس ریکارڈ اور اموات کے حکومتی اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کیے گئے ہیں۔
امریکا کے امریکا ترین 1 فیصد افراد اور غریب ترین 1 فیصد افراد کے درمیان متوقع زندگی کا فرق مردوں میں 14.5 سال اور عورتوں میں 10.1سسال ہے۔


رپورٹ کے مطابق امریکا میں رہنے والے غریب ترین امریکیوں کی 40 سال میں متوقع زندگی بالکل ویسی ہی ہوتی ہے، جیسی پاکستان یاسوڈان کے 40سال کی عمر کے شخص کی ہوتی ہے۔
امریکا میں متوقع زندگی کا یہ فرق وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم آمدن والے 5فیصد افراد کی متوقع زندگی میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق غریب افراد میں کم متوقع زندگی کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی اور موٹاپا ہے۔

کم آمدن کے حوالے سے مختصر ترین متوقع زندگی نیواڈا، انڈیانا اور اوکلاہاما میں 77.9 سال ہے جبکہ غریب ترین امریکیوں میں طویل ترین متوقع زندگی نیویارک، کیلیفورنیا اور ورمونٹ میں80.6 سال ہے۔
امریکا میں اوسط متوقع زندگی 78.8فیصد ہے ، جو عورتوں میں 81سال اور مردوں میں 76سال ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu