برگرچور، جو برگر چراتا ہی نہیں بلکہ بناتا بھی خود ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 11:01

برگرچور، جو برگر چراتا ہی نہیں بلکہ بناتا بھی خود ہے

حکام کا کہنا ہے وہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک ریسٹورنٹ میں گھسنے والے چور کی تلاش میں ہے، جس نے ریسٹورنٹ میں گھس کر بڑے سکون سے اپنے لیے برگر بنا کر کھایا اور پانی کی بوتلیں چرا کر لے گیا۔

(جاری ہے)


پولیس کا کہنا ہے کہ نگرانی کے کیمرے میں نظر آنے والے چور نے ہیٹ پہنا ہوا ہے، اس نے ایک ڈیلیوری مین کا پیچھا کرتے ہوئے کچن تک رسائی حاصل کی اور اس کے جانے کے بعد برگر بنانے لگا۔ ویڈیو میں چور کو فون پر باتیں کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ برگر کھانے کے بعد اس نے ریسٹورنٹ سے پانی کی بوتلیں چرائی اور چلتا بنا۔

Browse Latest Weird News in Urdu