چور خاتون نے مردے کو بھی نہیں چھوڑا مگر کیمرے سے نہ بچ سکی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 20:17

چور خاتون نے مردے کو بھی نہیں چھوڑا مگر کیمرے سے نہ بچ سکی

پولیس نے ایک ایسی عورت کو گرفتار کیا ہے جس نے ٹیکساس کے ایک فیونرل ہوم کے تابوت میں پڑے ہوئے مردے کے ہاتھ سے انگوٹھی چرا لی تھی، تاہم کمرے میں لگے کیمرے نے اس سارے منظر کو قید کر لیا۔
اوڈیسا پولیس نے 41سالہ کلیئن ہومفلڈ کو انسانی مردے کی انگوٹھی چوری کے کرنے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ چرائی گئی انگوٹھی کی مالیت صرف 10 ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا انہوں نے انگوٹھی برآمد کر لی ہے یا نہیں۔
سوموار کو پولیس نے یہ ویڈیو جاری کی تھی، جس میں عورت کو سن سیٹ میموریل گارڈن اینڈ فیونرل ہوم کے کمرے میں داخل ہوتے ، تابوت تک آتے، مردہ خاتون کے پاس سے کچھ چیز تلاش کرتے اور سکون سے واپس جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ عورت گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئی تھی، جسے کئی دن بعد گرفتار کیا گیا۔

Invalid url

Browse Latest Weird News in Urdu