نیند کی گولیاں کھا کر ایک شخص نے انٹرنیٹ سے گائے خرید لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 اپریل 2016 08:25

نیند کی گولیاں کھا کر ایک شخص نے انٹرنیٹ سے گائے خرید لی

آپ نے بہت سے لوگوں کے بارے میں سنا ہوگا کہ انہیں نیند میں چلنے کی بیماری ہے، لیکن یہ نہیں سنا ہوگا کہ کسی کو نیند میں خریداری کرنے کی بیماری بھی ہوتی ہے، خریداری بھی انٹرنیٹ پر اور خریدا بھی کیا؟ ایک یاک۔
اس خبر کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ ایک شخص نے ریڈٹ پر ایک انوائس کی تصویر پوسٹ کی ہے ، جس میں اس نےبتایا ہے کہ اس کے دوست نے نیند میں انٹرنیٹ سے 3ہزار ڈالر میں ایک یاک خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیند کے مارے دوست نے اس خریداری کے لیے ادائیگی بھی کر دی ہے۔اس کے دوست نے اسے بتایا کہ نیند کی گولیاں کھا کر رات کے دوبجے اس نے سوچا کہ انٹرنیٹ سے کچھ شاپنگ کر لوں۔اس نے انٹرنیٹ سے فون یا دوسری گھریلو اشیاء خریدنے کی بجائے یاک کا آرڈر دے دیا۔
ریڈٹ صارف نے بعد میں پوسٹ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے دوست نے کریڈٹ کارڈ کمپنی کو کہہ کر ادائیگی رکوا دی ہے۔

View post on imgur.com

Browse Latest Weird News in Urdu