برطانوی شخص کو ڈرائیونگ لائسنس پر اپنا نام کارٹون کے نام پر رکھنےکا حق مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 اپریل 2016 09:59

برطانوی شخص کو ڈرائیونگ لائسنس پر اپنا نام کارٹون کے نام پر رکھنےکا حق مل گیا

ڈیون، برطانیہ کے ایک شخص کو ڈزنی کارٹون کے نام پر اپنا نام رکھنے کا حق مل گیا ہے۔ اب اس کے ڈرائیونگ لائسنس پر قانونی طور پر اس کا نام Buzz Lightyear ہوگا۔
مسٹر بز لائٹ ائیر، جس کا سابقہ نام سام سٹیفن تھا، نے فلاحی کاموں کے لیے اپنا نام تبدیل کیا ہے۔ وہ کینسر کے مریض بچوں کے لیے عطیات جمع کرے گا۔
مسٹر بز لائٹ ائیر نے بتایا کہ اس نے پچھلے سال ڈڑائیونگ لائسنس پر اپنا نام تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی، جسےمسترد کر دیا گیا تاہم دو ہفتے پہلے اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

26سالہ مسٹر بز لائٹ ائیر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا نام تبدیل کرنے کےلیے کئی دفعہ درخواستیں دی مگر ہر دفعہ مسترد کر دی گئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح کا افسانوی نام بیرون ملک پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
مسٹر بز لائٹ ائیر کا کہنا ہے کہ اس نےا پنا نام بز لائٹ ائیر اس لیے رکھا ہے کیونکہ اسے اس کارٹون سے محبت ہے اور دوسرا اس لیے کہ لوگ اس کو عطیات دینے میں دلچسپی لیتے رہیں۔اس کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا لوگ عطیات دے کر بھول جائیں، بلکہ میں چاہتا ہوں وہ اسے یاد رکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu