دنیا کا طویل ترین انسانی میٹرس ڈومینوز۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 17 اپریل 2016 03:00

دنیا کا طویل ترین انسانی میٹرس ڈومینوز۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

آپ نے بچپن میں اینٹوں کے ساتھ کھیلتےہوئے اینٹوں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے پہلی اینٹ کو گرا کر سب کو گرایا ہوگا۔ اسی کھیل کے تبدیل شدہ ورژن کا نیا ورلڈ ریکارڈ پرنس جارج کاؤنٹی ، میری لینڈ کے ایک گودام میں بنایا گیا۔دنیا کے طویل ترین ہیومن ڈومینوز کا ریکارڈ بنانے کے لیے 22 مارچ کو 1200 افراد ایک ایک میٹرس کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوئے۔پہلے میٹرس کو گرایا تو لائن میں سب افراد اینٹوں کی طرح نیچے گرتے چلے گئے۔


یہ نیاورلڈ ریکارڈ امریکی کمپنی آرون انکارپوریشن کے گودام میں بنایا گیا۔آرون انکارپوریشن اپلائنس اورلیزنگ کمپنی ہے۔ کمپنی کے 1200 پراجیکٹ منیجرز نے جرمنی کا 1150افراد کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس طرح کا سب سے پہلا ورلڈ ریکارڈ 2009 میں سڈنی ، آسٹریلیا میں 80 افراد نے بتایا تھا۔

(جاری ہے)

اگلے سال بیجنگ کے 256 طلباء نے اس ریکارڈ کو توڑا۔ اس کے بعد بیلجیم کے 550افراد نے یہ ریکارڈ توڑا۔

بیلجیم میں بنایا ہوا ریکارڈ نیو آرلینز میں 850 افراد نے توڑا۔
آرون انکارپوریشن کے ریکارڈ میں 1200افراد کو زمین پر گرنے میں 13 منٹ اور 38 سیکنڈ لگے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلی ہی کوشش میں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ کمپنی نے ریکارڈ بنانے کے لیے جو نئے میٹرس استعمال کیے تھے ، وہ اب ضرورت مند خاندانوں کو عطیہ کیے جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu