آدھی داڑھی والا انوکھا مجرم

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 اپریل 2016 23:15

آدھی داڑھی والا انوکھا مجرم

پولیس نے ایک مجرم کی ایسی انوکھی تصویر شیئر کی ہے جو اس سے پہلےکبھی نہ کی ہوگی۔ 58سالہ کیون گبسن چہرے کے بائیں جانب سے تو اچھا خاصا باریش ہے مگر دائیں جانب وہ شیو کرتا ہے۔

(جاری ہے)


فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کیون کو میامی سے میرایجوانا رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسے ابھی تک میامی کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ اسے 8000ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیون کو جیل میں اس کی مرضی کی مطابق شیو کرنے کی سہولت دی گئ ہے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu