نوکری سے نکالنے جانے پر ملازم نے جہاز توڑ دیا۔ کیا واقعی حقیقت یہی ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 اپریل 2016 22:20

نوکری سے نکالنے جانے پر ملازم نے جہاز توڑ دیا۔ کیا واقعی حقیقت یہی ہے؟

انٹرنیٹ پر گردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ائیر پورٹ کا ملازم مبینہ طور پر ملازمت سے نکالنے جانے پر کھڑے جہاز کو توڑ رہا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ڈِگر(زمین کھودنے والی مشین ) سے جہاز توڑ رہا ہے۔ آدھے منٹ کی ویڈیو میں اس شخص کو اچھی طرح جہاز توڑتے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں جو جہاز دکھایا گیا ہے وہ یو ٹی ائیر(UTair) کی ملکیت ایک Yak-40 چھوٹا 3 نجن کا جہاز ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز توڑنے والا شخص روسی ائیر لائن یوٹی ائیر کا ہی ملازم تھا جو اپنے ملازمت سے نکالے جانے کا بدلہ اس طرح جہاز توڑ کر لے رہا تھا۔تاہم اس ویڈیو پر کیے جانے والے ایک کمنٹ میں بتایا گیا ہےکہ یہ جہاز خراب تھا اوراسے پہلے ہی توڑنے کا منصوبہ بنا لیا گیا تھا۔اس استعمال شدہ Yak-40 کی قیمت 50 لاکھ روبل (52 ہزار ڈالر ) سے بھی کم تھی، کوئی اس کو خریدنا نہیں چاہتا تھا، اس لیے اسے انجن نکال کر توڑ دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu