انسانی سر کے ساتھ پیدا ہونے والابکری کا بچہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 اپریل 2016 10:07

انسانی سر کے ساتھ پیدا ہونے والابکری کا بچہ

ایک کسان اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے دیکھا کہ اس کی بکری کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا سر انسانی بچے جیسا ہے۔بکری کا یہ بچہ ملائشیا کے گاؤں فیلڈا میں ابراہیم بشیر کے فارم میں پیدا ہوا تھا۔ابراہیم نے اس کی تصاویر بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
بکری کا یہ بچہ اپنی پیدائش کے بعد زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہا۔ ابراہیم نے اس کی لاش کو مقامی ویٹرنری سروس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


گاؤں والوں نے 63سالہ ابراہیم کو اس بچے کی لاش کے بدلے رقم کی پیشکش کی تھی مگر اس نے اسے ماہرین کے حوالے ہی کیا ہے۔ ابراہیم بشیر اس عجیب وغریب پیدائش کی تحقیقات کرانا چاہتا ہے۔
ابراہیم کا کہنا ہے کہ جب اس کے فارم پر کام کرنے والے 50 سالہ جمال الدین عبدالصمد نے اسے عجیب و غریب بچے کی پیدائش کی خبر دی تو وہ حیران رہ گیا۔اس کی ناک ، چھوٹی ٹانگیں اور جسم کے کئی حصے انسانی بچے سے مشابہ تھے جبکہ اس کی کھال بکری کے بچے کی طرح تھی۔اس بچے کے مرنے کے بعد ابراہیم نے اسے برف میں رکھ کر مقامی ویٹرنری سروس ڈیپارٹمنٹ کو دے دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu