جہاز میں پیدا ہونے والے بچے کا نام ائیر لائن کے نام پر رکھ دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 اپریل 2016 01:51

جہاز میں پیدا ہونے والے بچے کا نام ائیر لائن کے نام پر رکھ دیا گیا

یانگون، میانمار سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچے کا نام اس ائیر لائن کے نام پر رکھے گی ، جس کی پرواز میں وہ بچہ پیدا ہوا ہے۔
6پاؤنڈ 7 اونس کے اس بچے کو سا جیٹ سٹار(Saw Jet Star) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بچہ جیٹ سٹار ایشیا کی پرواز 3K583میں پیدا ہوا تھا۔

(جاری ہے)


ائیر لائن نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ فلائٹ 3K583میں پیدا ہونے والا بچہ سا جیٹ سٹار اور اس کی ماں بالکل خیریت سے ہیں، دونوں کو مقامی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


ائیر لائن نے یہ بھی بتایا کہ یہ بچہ اُن کی کسی بھی فلائٹ میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔ اسی وجہ سے ائیر لائن نے بچے کے لیے 750ڈالر مالیت کی اشیاء بھی خرید کر اسے گفٹ کی ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا، ٹیکسی سروس اوبر میں پیدا ہونے والے بچے کا نام اس کی ماں نے اوبر ہی رکھ دیا(تفصیلات اس صفحے پر

Browse Latest Weird News in Urdu